انٹرویو میں ایشوریہ بچن نے خود پر کی جانے والی تنقید کا بھرپورجواب دیا
ممبئی: کرن جوہرکی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کچھ لوگوں کیلئے واقعی بہت مشکل پیدا کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیرکپورکے ساتھ بولڈ مناظرفلمانے پرایشوریہ بچن کی ساس نے انہیں شرم و حیا کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی ۔ ساسو ماں کی ناراضگی کا بہو نے بھرپورجواب دے ڈالا ۔
ممبئی: کرن جوہرکی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کچھ لوگوں کیلئے واقعی بہت مشکل پیدا کرچکی ہے۔ فلم میں رنبیرکپورکے ساتھ بولڈ مناظرفلمانے پرایشوریہ بچن کی ساس نے انہیں شرم و حیا کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی ۔ ساسو ماں کی ناراضگی کا بہو نے بھرپورجواب دے ڈالا ۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کیے گئے ایک انٹرویو میں ایشوریہ بچن نے خود پر کی جانے والی تنقید کا بھرپورجواب دیا۔ بولڈ مناظر سے متعلق اپنی گزشتہ فلموں کا حوالہ دیتے ہوئے اداکارہ نے ساس سمیت ناقدین کا منہ بند کرانے کی بھرپور کوشش کی۔
ایشوریہ کے مطابق ان کی فلم ’’برائڈ اینڈ پریجوڈیس‘‘ میں بھی ایک بولڈ سین تھا مگرانہوں نے کہا کہ یہ کہانی کیلئے ضروری نہیں ۔ اسی دوران فلم ’’شبد‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا جس میں میرا ایسا کوئی سین نہیں تھا، فلم کی خاتون ڈائریکٹر نے ایسے مناظر کروائے اورہم ہنستے تھے کہ یہ میں بھی ہو سکتی تھی، کیونکہ میں جانتی تھی کہ میں نے ایسا کچھ کیا تو اسے کس طرح موضوع بحث بنایا جائے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کے بعد فلم ’’دھوم‘‘میں کام کیا، اس وقت تک بوس وکنارکے مناظرفلموں میں عام ہوچکے تھے، لہذا بدلتے ہوئے حالات کے مطابق احساس ذمہ داری کے ساتھ یہ فیصلہ لیاجاسکتا تھا کہ کیا چیزبہتر ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔
اپنے دفاع میں بھرپور جواب دیتے ہوئے ایشوریہ رائے بچن کا مزید کہنا تھا کہ فلم ’’دھوم ‘‘ میں بولڈ مناظر کرتے وقت یہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہم اس بات کو صرف ایک سین کی طرح لیں گے.واضح رہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل میں ‘‘ ایشوریہ کے بولڈ مناظرکے تذکرے آج کل بزبان عام ہیں اور اسی وجہ سے ان کی ساسو ماں یعنی جیا بچن نے بھی اپنی بہو کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا۔ جیا کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب فلمساز فلموں میں آرٹ کا مظاہرہ کرتے تھے لیکن اب صرف کاروبار اور نمبرز پرتوجہ دی جارہی ہے۔ ہرچیز اٹھا کر ہمارے منہ پرمار دی جاتی ہے۔ اب لوگ لطافت بھول چکے ہیں اور بولڈ مناظر کو ہی سمجھداری سمجھا جاتا ہے۔ آج کامیابی کے لیے فلم کے سو کروڑ کے بزنس اور پہلے ہفتے کی کمائی سے متعلق باتیں کی جاتی ہیں۔
جلتی پر تیل ڈالنے کے مصداق جیا بچن نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ ’’ شرم نام کی تو کوئی چیز ہے ہی نہیں‘‘۔
بظاہر لگتا یہی ہے کہ ایشوریہ کا جواب لوگوں سے زیادہ ساسوماں کے لیے تھا جن کے زبان کے شعلوں کی تپش نے اداکارہ کا دل کافی جھلسایا۔