کیا آپ کے بھی ہاتھ اور پاؤں ہر وقت ٹھنڈے رہتے ہیں؟
ٹھنڈے ماحول میں ہاتھوں اور پاؤں کا ٹھنڈا رہنا ایک نارمل سی بات ہے۔ لیکن گرم ماحول میں ہاتھوں اور پاؤں کا ٹھنڈا رہنا یقیناً ایک خطرے کی بات ہے۔جسم کا درجہ حرارت نارمل ہونا اور ہاتھ اور پاؤں کا ہر وقت ٹھنڈا رہنا سنجیدہ مسئلہ ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ فوراً اپنے معالج سے مشورہ کریں۔

ہاتھوں اور پاؤں کا مسلسل ٹھنڈے رہنے کے پیچھے درج ذیل علامات ہوسکتی ہیں۔ ٭خون کی کمی جب انسانی جسم میں خون کی کمی ہونے لگتی ہے تو اور جسم میں ریڈ بلڈ سیلز صحیح طور پر نہیں بن رہے ہوتے تو اس کے نتیجے میں ہاتھ اور پاؤں نارمل درجہ حرارت پر بھی ٹھنڈے رہنے لگتے ہیں۔ ٭وٹامن بی 12 کی کمی وٹامن بی 12 گوشت، انڈوں، دودھ اور ڈیری پروڈکٹس میں پایا جاتا ہے۔
ان اشیاء کے حصول سے جسم میں ریڈ بلڈ سلیز بنتے ہیں۔ اگر جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی ہوجائے تو خون بننے کا عمل سست ہوجاتا ہے۔ وہ افراد جو زیادہ سبزیاں کھاتے ہیں اور گوشت سے پرہیز کرتے ہیں، ان میں وٹامن بی 12 کی کمی زیادہ ہوتی ہے۔ ٭لو بلڈ پریشر بلڈ پریشر لو ہوجانے کی بڑی وجہ ڈی ہائیڈریشن ہے۔ اس کے علاوہ چند دوائیوں سے بھی بلڈ پریشر لو ہوجاتا ہے۔ جب بلڈ پریشر لو ہونے لگتا ہے تو ہاتھ اور پاؤں بھی ٹھنڈے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ٭ ذہنی دباؤ ذہنی دباؤ کی وجہ سے انسان کو کئی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں۔ جب انسان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتا ہے تو اس وجہ سے بھی ہاتھ اور پاؤں ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔ ٭ سگریٹ نوشی وہ افراد جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہنے کی شکایت ہوتی ہے۔