China's most terrifying theme park


چین میں موت کا احساس دلانے والا خوفناک پارک
یہ ایک طرح کی رائڈ ہے جسے ’’دی کریمیٹر‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس میں جاتے ہوئے لوگوں کو گرم ہواؤں اور روشنیاں دکھائی جاتی ہیں۔ یہ رائڈ ’’ونڈوز آف دی ورلڈ‘‘ نامی پارک میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس خوفناک عمارت میں جاکر جوں ہی آپ تابوت میں لیٹتے ہیں ایک بیلٹ کے ذریعے وہ کھسکنا شروع ہوجاتا ہے اور تابوت ایک کمرے میں جاتا ہے جہاں قابلِ برداشت گرم ہوا ہوتی ہے اور نقلی شعلے بھی دکھائی دیتے ہیں۔

 اس دوران پورے کمرے میں چیخیں اور آہیں گونجتی ہیں جو ہر شخص کو پسینہ پسینہ کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔اس میں بیٹھنے والے اکثر افراد کہتے ہیں کہ وہ دوبارہ اس میں نہیں بیٹھیں گے اور بعض لوگوں نے اسے بہت خوفناک کہا ہے کیونکہ گرمی کے چیمبر میں 40 درجے سینٹی گریڈ تک گرمی ہوتی ہے۔ یہ تابوت مختلف چیمبر سے ہوتے ہوئے ایک مصنوعی رحم مادر سے گزرتا ہے جہاں سے باہر آنے کے عمل کو نئی پیدائش کا نام دیا گیا ہے۔ موت کے اس چیمبر کا ٹکٹ پاکستانی 7 ہزار روپے ہے اور اس کا مقصد زندگی کی قدر بیان کرکے لوگوں کو زندگی کی قدر سکھانا ہے۔

Popular Posts