Giant 200ft Slide Built In Shanghai Mall


چین کے شاپنگ مال میں خریداروں کو گراؤنڈ فلور تک پہنچانے والی 200 فٹ طویل سلائیڈ
دو سو فٹ لمبی سلائیڈ چین کے شہر بیجنگ کے پرنٹیمپس شاپنگ مال میں بنائی گئی ہے جو ہر ایک کے لیے حیرت اور دلچسپی کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ اس سلائیڈ کا ایک سرا شاپنگ سینٹر کے پانچویں فلور پر ہے اور آخری سرا زمین پر ہے۔ اس مرغولہ دار سلائیڈ میں بیٹھتے وقت کچھ خوف اور کچھ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

سلائیڈ صرف 16 سیکنڈ میں لوگوں کو پانچویں منزل سے گراؤنڈ فلور تک پہنچادیتی ہے ۔ شاپنگ سینٹر انتظامیہ کے مطابق وہ خریداروں کو تھکن اور سامان نیچے لانے کی مشقت سے بچانا چاہتے ہیں کیونکہ خریداری کے بعد لوگ فوراً گھروں کا رخ کرنا چاہتے ہیں اوراسی خیال کے پیشِ نظر یہ سلائیڈ بنائی گئی ہے۔


اس سلائیڈ کو ’’ڈریگن سلائیڈ‘ کا نام دیا گیا ہے یہاں ہر روز لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور حفاظتی طور پر انہیں اپنے بازو سکیڑ نے کو کہا جاتا ہے تاکہ وہ کسی چوٹ یا رگڑ سے محفوظ رہیں۔ شاپنگ سینٹر شنگھائی کے ضلعے پوڈونگ میں واقع ہے اور اسے مفت میں استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن آزمائشی طور پر اسے وی آئی پی کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اس سلائیڈ میں خریداروں کو ایک بوری کے اندر ڈال کر سلائیڈ کے اندر پھسلایا جاتا ہے تاکہ وہ رگڑ اور خراشوں سے محفوظ رہ سکیں۔

Popular Posts