گندم کا استعمال فالج سے بچاتا ہے
زندگی میں دل کے امراض اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں ؟ تو ریفائن اور سفید کی جگہ سالم اناج کا استعمال غذا کا حصہ بنالیں۔تفصیلات کےمطابق امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جس میں گندم کے زیادہ استعمال کو فالج سے بچنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا گیا ہے ۔کلیولینڈ کلینک اینڈوکرینولوی اینڈمیٹابولزم انسٹیٹوٹ کی تحقیق کے مطابق اناج کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر کو کم کرکے امراض قلب اور فالج سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم کردیتا ہے۔تحقیق کے دوران 33 افراد کو دو مختلف غذائیں استعمال کی گئیں۔
پہلے مرحلے میں 8 ہفتے کے دوران انہیں ایسی غذا دی گئی جن میں اناج کی مقدار بہت زیادہ تھی جبکہ دوسرے مرحلے میں اتنے عرصے کے لیے انہیں سفید آٹے اور ریفائن اناج سے تیار شدہ خوراک کا استعمال کرایا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اناج سے تیار کردہ غذا دل کی صحت کے لیے اضافی فوائد کی حامل ہے اور اس کے استعمال سے رضاکاروں کا بلڈ پریشر تین گنا کم ہوگیا۔