نواز شریف بادشاہ سلامت بن گئے ہیں،تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ دنیا کا کون سا جمہوری وزیر اعظم اپنی عوام سے کہتا ہے کہ جو مجھ سے مانگو گے دوں گا؟ عوام ووٹ مانگ کر اور کچھ چوری کرکے وزارت عظمیٰ تک پہنچنے کے بعد نواز شریف بادشاہ سلامت بن گئے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب نے اسی طرح کے جھوٹے وعدے لودھراں کے عوام سے بھی کئے ۔ انتخاب ہارنے کے بعد نہ وزیر اعظم نظر آئے اور نہ لودھراں کیلئے اربوں کا پیکیج ۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو 150 ارب کا چقمہ دیکر نواز شریف اب تک غائب ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میاں صاحب عوام کے پیسوں سے عوام خریدنے کا ڈرامہ اب ختم ہو چکا، اب عوام آپ کے جھوٹے اعلانات میں نہیں اپنے پیسے کا حساب مانگنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اب آپ نہیں عوام خود اپنے خزانے کا تحفظ کریں گے اور وزیر اعظم صاحب رسیدیں تیار رکھیں قوم آپ سے حساب مانگنے آرہی ہے، 2 نومبر کو یہ قوم آپ کی رسیدیں چیک کرے گی اور آپ کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گی۔