اخبار اور کتاب پڑھ کر سنانے والی جدید عینک
اس جدید عینک کو ’’اورکیم‘‘ کا نام دیا گیا ہے جو ایک اسمارٹ عینک ہے۔ برطانیہ میں اس کی فروخت شروع رواں ماہ شروع ہوجائے گی۔ اورکیم کی سب سے اہم شے اس میں نصب ایک طاقتورکیمرہہے جو عینک کے ایک کونے پر لگا ہوا ہے۔ کیمرے سے ایک تار ایک چھوٹے سے کمپیوٹر میں جاتا ہے جس میں لگا اسپیکر آپ کو دکھائی دینے والی تحریر پڑھ کر سناتا ہے۔ یہ پینسل بکس کی جسامت کا کمپیوٹرہے جو باآسانی آپ کی جیب میں سما سکتا ہے۔
جوں ہی آپ کسی تحریر پر انگلی رکھتے ہیں تو آلے سے ایک بیپ کی آواز آتی ہے اور اس صفحے کی تصویر کھینچی جاتی ہے اور اس کے بعد روبوٹک آواز میں اس کا متن سنائی دیتا ہے۔
اورکیم جو ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے وہ 20 سال پرانی ہے جسے ’’آپٹیکل کریکٹر ریکگنیشن‘‘ (اوسی آر) کہا جاتا ہے۔ یہ راستے کے اشتہار، سائن بورڈ اور کھانے کے ڈبے بھی پڑھ سکتا ہے لیکن فی الحال لوگوں کی لکھائی کو نہیں پڑھ سکتا۔اورکیم کو 2010 میں 2 سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ بنایا تھا جب وہ ایک کاربنانے والی کمپنی میں ملازم تھے اور انہوں نے پیدل چلنے والوں اور دوسری کاروں کو شناخت کرنے والا ایک کیمرہ سسٹم بنایا تھا۔ اس وقتایسے2000 آلات بنائے گئے تھے اوراب انہیں برطانیہ میں فروخت کیا جائے گا۔