Honey running down hospital walls alerted managers


ہسپتال کی چھت اور دیواروں سے اچانک شہد ٹپکنے لگا
لندن (یونیوزمانیٹرنگ) برطانوی شہر کارڈف ویلز کے ایک ہسپتال میں مریض اور ہسپتال کا عملہ اس وقت حیران رہ گئے جب اچانک ہسپتال کی چھت اور دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا.



چھت اوردیواروں سے شہد ٹپکنے کی جب چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ چھت اور دیواروں کے درمیان شہد کی مکھیوں نے تقریبا ایک لاکھ چھتے بنائےہوئے ہیں اور سورج کی تپش کے باعث ان چھتوں کی موم پگھل گئی اوران میں موجود شہد ٹپکنے لگا۔

کارڈف کے راک ووڈ ہسپتال کے حکام نے بعدازاں مگس بانی (شہد کی مکھیاں پالنے والے) مقامی افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے ہسپتال کی چھت اور دیواروں میں شہد کی مکھیوں کے ہزاروں چھتے دریافت کئے.

ہسپتال حکام کے مطابق شہد چھت کی ٹائلوں سے ٹپک رہا تھا اور وہیں سے دیواروں میں بھی پہنچ گیا، شہد کے یہ چھتے کم سے کم 5 سال سے ہسپتال کی چھت میں لگے ہوئے تھے لیکن ان کے بارے کسی کو بھی معلوم نہیں ہوسکا۔ ویلز میں غیرمعمولی گرمی کے باعث ان چھتوں کا موم پگھلنے لگا جس کی وجہ سے ان میں موجود شہد بھی ہسپتال کی چھت اور دیواروں سے ٹپکنے لگا۔

Popular Posts