
قرآن پاک کی 70 ایسی آیات کہ جن کی توثیق آج سائنس بھی کررہی ہے، حیرت انگیز رپورٹ
ریاض (یونیوزرپورٹ)قرآن مجید انسانیت کی رہنما ئی کیلئے نازل فرمایا گیا یہ کتاب مقدس انسان کو متوازن صحت مند اور بہترین زندگی گزارنے میں رہنمائی دیتی ہے کلام الٰہی میں آج سے 1400سال قبل ایسے حقائق بیان کردیئے گئے ہیں جن کی تصدیق جدید سائنس اب کررہی ہے
سعودی عرب کے فزیشن ڈاکٹر محمد جمیل حبل نے ایسے ہی کچھ حقائق بیان کئے ہیں جو قرآن مجید میں بیان فرمائے گئے اور آج سائنس بھی ان کی توثیق کررہی ہے سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمد جمیل کا کہنا تھا کہ قرآن مجی میں لگ بھگ 70ایسی آیات ہیں جن مین سائنس اور سائنسدانوں کی تعریف کی گئی ہے اور انہیں انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے نئی چیزیں ایجاد ودریافت کرنے کی ترغیب دی گئی ہے قرآن مجید میں ماں کو دو سال تک بچے کو دودھ پلانے کی ہدایت کی گئی ہے اب جاکر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ماں کا ببچے کو دو سال تک دودھ پلانا بچے اور خود ماں کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے نوزائیدہ بچے کیلئے جو غذائی اجزا انتہائی ضروری ہیں ان کے حصول کا بہترین ذریعہ ماں کا دودھ ہی ہے ۔