Facebook's OpenCellular is a new open-source wireless access


فیس بک کی ’’اوپن سیلولر‘‘ ٹیکنالوجی متعارف
نیو یارک : ہم سنتے آ رہے ہیں کہ فیس بک اور گوگل پوری دنیا کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لئے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہیں جن کے تحت زمین کے دورافتادہ ترین علاقوں میں بھی ڈرون طیاروں اور غباروں کے ذریعے انٹرنیٹ پہنچایا جائے گا۔ اب یہ خواب اپنی تعبیر کے ایک قدم اور قریب ہو گیا ہے کیونکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ’’اوپن سیلولر‘‘ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کر دیا ہے جس سے دنیا میں 4ارب لوگوں کو وائرلیس انٹرنیٹ سے منسلک کیا جائے گا

۔ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک جوتے کے ڈبے کے سائز کا ہارڈ ویئر کا ڈبہ ہو گا جو 10کلومیٹر کے فاصلے تک 1500لوگوں کو انٹرنیٹ فراہم کرے گا اور اس ڈبے کے ذریعے کوئی بھی شخص انٹرنیٹ حاصل کر سکے گا۔ رپورٹ کے مطابق اس ڈبے کو سولر پاور سے چلنے والے ایئرکرافٹ ایکویلا کے ذریعے انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا جہاں سے یہ صارفین تک پہنچے گا۔ ایکویلا دراصل ایک ڈرون طیارہ ہے جو ہائی بینڈ وڈتھ لیزر بیمز کے ذریعے لوگوں کو انٹرنیٹ سے منسلک کرے گا۔ کمپنی اس نوع کے ڈبے کسی بھی کھمبے یا ٹاور پر نصب کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فیس بک کب یہ اقدام اٹھانے جا رہی ہے تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ مارک زکربرگ اس حوالے سے بھی ہمیں جلد آگاہ کریں گے۔

Popular Posts