Toyota sees drop in fiscal year net profit



ٹویوٹا کے خالص منافع میں 25 فیصد کمی
جاپانی کارساز کمپنی ٹویوٹا نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ین کی شرح تبادلہ میں اضافے اور شمالی امریکا میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کے باعث اس کے خالص منافع میں 25 فیصد کمی ہوئی۔ ٹویوٹا حکام کے مطابق رواں مالی سال اپریل سے ستمبر کے دوران 946.1 ارب ین کا خالص منافع حاصل ہوا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 12.5 کھرب ین خالص منافع حاصل ہوا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ریونیو 7.2 فیصد کی کمی سے 130کھرب 70ارب ین کی سطح پر آگیا۔تاہم کمپنی نے سالانہ خالص منافع کے تخمینہ میں اضافہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کے دوران 15.5کھرب ین خالص منافع ہونے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ اس سے پہلے سالانہ منافع 14.5کھرب ین رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

Popular Posts