Spot Prices for Crude Oil and Petroleum Products

 
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
اسلام آباد : اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی گئی، حکومت نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کہ اوگرا کی سمری کے برعکس تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2013ء کے برعکس آج پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں واضح کمی ہوئی ہے.اوگرا نے گزشتہ روز حکومت کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول 2 روپے 29 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 6 روپے 75 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 6 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں بھی مزید 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔

Popular Posts