پہلی مسلمان خاتون لندن سکول آف اکنامکس کی مستقل ڈائریکٹر تعینات
لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس نے پہلی خاتون مستقل ڈائریکٹر تعینات کر دی ہے جو آئندہ سال یکم ستمبر سے جوائننگ دیں گی۔
لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنس نے پہلی خاتون مستقل ڈائریکٹر تعینات کر دی ہے جو آئندہ سال یکم ستمبر سے جوائننگ دیں گی۔
نعمت شفیق دو ہزار چودہ میں پہلی ڈپٹی گورنر تعینات ہوئی تھیں اور وہ جی ٹوئینٹی میں بنک آف انگلینڈ کی نمائندگی کرتی ہیں۔
آئی ایم ایف میں تعیناتی کے دوران نعمت شفیق کے پاس ایک ارب ڈالرز کا انتظامی بجٹ تھا جبکہ 3 ہزار سٹاف اُن کے ماتحت کام کرتا تھا۔
نعمت شفیق 2008ء سے لے کر 2011ء تک ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ڈی ایف آئی ڈی کی مستقل سیکرٹری تعینات رہی ہیں۔ برطانیہ کے عالمی سطح پر سو ممالک میں ترقیاتی منصوبوں کی وہ براہ راست نگرانی کرتی رہیں ہیں۔
نعمت شفیق لندن سکول آف اکنامکس کی سولہوویں ڈائریکٹر ہیں وہ ایل ایس ای کے متعدد ریسرچ اور پبلک پروگرام میں شرکت کر چکی ہیں۔
نعمت شفیق مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئیں ان کے خاندان میں 1960ء میں قاہرہ سے امریکہ ہجرت کی تھی وہ امریکی اور برطانوی شہریت بھی رکھتی ہیں۔
نعمت شفیق بنک آف انگلینڈ میں اس وقت ڈپٹی گورنر کے عہدے پر تعینات ہیں وہ مانیٹری پالیسی کمیٹی، فنانشل پالیسی کمیٹی کی ممبر بھی ہیں۔
نعمت شفیق آئی ایم ایف میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر، ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کی مستقل سیکرٹری اور ورلڈ بنک کی نائب صدر کے عہدے پر بھی فائز رہی ہیں۔ وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی، واہرٹن بزنس سکول کے ساتھ بھی منسلک رہ چکی ہیں اور معاشیات پر متعدد مقالے بھی لکھ چکی ہیں۔
نعمت شفیق کو اُس وقت لندن سکول آف اکنامکس کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے جس وقت یہ اعلان کیا گیا کہ سکول کی 121 سالہ تقریبات منائی جارہی ہیں۔ اور آئندہ 11 ملین پاؤنڈز کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
لندن سکول آف اکنامکس کی ویب سائٹ پر جاری آفیشل بیان میں نعمت شفیق نے کہا ہے کہ لندن سکول آف اکنامکس جوائن کرنے پر بے حد خوشی ہے۔ سکول کی تعلیمی روایات اور دُنیا بھر سے بہترین سماجی سائنسدانوں کو یہاں جمع کرنا مستقبل میں بھی چیلجنگ ہوگا۔
نعمت شفیق کہتی ہیں کہ میں سکول کے طلباء اور سٹاف کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالکل تیار ہوں۔
پروفیسر جولیا بلیک 2017ء تک قائم مقام ڈائریکٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گی۔
دو ہزار چار میں ڈی ایف آئی ڈی جوائن کرنے سے پہلے نعمت شفیق ورلڈ بنک کی تاریخ میں سب سے کم عمر ترین نائب صدر کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہیں۔
نعمت شفیق نے یونیورسٹی آف میساچوسیسٹس سے بی اے اکنامکس اینڈ پولیٹیکس، ایم ایس سی لندن سکول آف اکنامکس، آکسفورڈ یونیورسٹی سے اکنامکس میں ڈی فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔