ہڈیوں کو مضبوط بنانا ہے تو باقاعدگی سے دوڑ کو اپنا معمول بنالیں
ہسپانوی ماہرین کے مطابق دوڑنے اور اس سے وابستہ تربیت سے ہڈیوں کا اسٹفنیس انڈیکس بہتر ہوتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی اور اس کو جاننے کا سب سے اہم پیمانہ ہے۔ اسی طرح عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں نرم ہوتی جاتی ہیں اور انہیں مضبوط رکھنے کے لئے باقاعدہ دوڑ بہت ضروری ہے۔

اگرچہ عمر، جنس، غذا اور دیگرعوامل کا اثر بھی ہڈیوں پر ہوتا ہے لیکن دوڑنے سے ہڈیوں اور ڈھانچے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ تحقیق میں اسپین کی کیمیلو ہوزے سیلا یونیورسٹی نے 10 کلومیٹر سے لے کر طویل میراتھن میں دوڑنے والے افراد کی ایڑھی سمیت پاؤں کی ہڈی کی مضبوطی کا جائزہ لیا ۔مطالعے کے لئے 122 میراتھن، 81 نصف میراتھن اور 10 کلومیٹر دوڑنے والے افراد کو شامل کیا گیا اور اسی عمر کے عام افراد کو بھی نوٹ کیا گیا ۔
تحقیق کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ جتنا آپ دوڑتے ہیں ہڈیاں اتنی ہی مضبوط ہوتی جاتی ہیں۔ ماہرین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ دوڑنے سے ہڈیوں کی ساخت پر بھی نمایاں اثر پڑتا ہے ، باقاعدگی سے دوڑنے والے افراد میں بوڑھا ہونے پر ہڈیوں کا بھربھرا پن اور کمزوری کا اثر بھی بہت کم ہوتا ہے۔