چاکلیٹ دل کو توانا کرنے کے ساتھ ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتی ہے
برطانیہ میں واروک میڈیکل اسکول کے ماہر پروفیسر کی تحقیق کے مطابق اگرچہ بے تحاشہ چاکلیٹ دانتوں کی بوسیدگی اور موٹاپے کی وجہ بن سکتی ہے تو اس کا اعتدال میں استعمال بہت فائدہ مند ہے لیکن یہ گہری رنگت کی یعنی ڈارک چاکلیٹ ہونی چاہیے کیونکہ ڈارک چاکلیٹ ذیابیطس کو ہونے سے بھی روکتی ہے۔

ماہرین کے سروے میں 18 سے 69 سال تک کی عمر کے ایک ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونوئڈز کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو خلیات کی تباہی کو روکتی ہے۔ سروے میں شامل 81 فصد افراد روزانہ 24 گرام سے زائد چاکلیٹ کھاتے رہے جنہوں نے پابندی سے چاکلیٹ کھائی ان کے جگر میں اینزائم لیول بہترہوا جو جگر کی مجموعی صحت کو ظاہر کرتا ہے جب کہ دوسری جانب جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت بھی کم ہوئی یعنی آگے چل کر ذیابیطس کا خطرہ کم ہوگیا۔ اس طرح ثابت ہوا ہے کہ گہری رنگت کی چاکلیٹ کھانے سے دل ، جگر اور لبلبے پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔