Did you know why Aamir Khan SPITS on an aspiring actress' hand


عامر خان ہاتھ کی لکیریں دیکھنے کے بہانے تھوک دیتے ہیں، اداکارہ عائشہ جھلکا
ممبئی:(آن لائن نیوز) بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے فلموں کے سیٹ پر اپنی شرارتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون ہوجاتی ہے۔فلم کے سیٹ پر عامر خان ہاتھ کی لکیریں دیکھنے کے بہانے تھوک دیتے ہیں، اداکارہ عائشہ جھلکا



بالی ووڈ اسٹار عامر خان اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں اور فلموں کی شوٹنگ کے دوران اپنے کام کے حوالے سے نہایت سنجیدہ بھی سمجھے جاتے ہیں لیکن فلم کے سیٹ پر اپنی چھوٹی چھوٹی شرارتوں سے بھی سب کو محظوظ کرتے رہتے ہیں اسی لیے 24 سال قبل ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے والی اداکارہ نے ان کی اچھوتی حرکتوں سے پردہ اٹھا یا ہے۔

گزشتہ روز 1992 میں ریلیزہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘کی کاسٹ نے 24 سال بعد ممبئی 18 ویں اکیڈمی آف موونگ امیج (مامی) فیسٹیول میں شرکت کی جہاں تقریب میں اداکارہ عائشہ جھلکا نے فلم کے سیٹ پر عامر خان کی شرارتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ فلم کے سیٹ پر عامر خان کہتے تھے کہ وہ ہاتھ کی لکیریں پڑھنا جانتے ہیں اور جیسے ہی ہاتھ آگے بڑھاتے تو وہ اس پر تھوک دیتے تھے جس پر فوراً عامر خان نے کہا کہ میں نے جس ہیروئن کے ہاتھ پر تھوکا ہے وہ نمبر ون بن گئی ہے اسی لیے میں اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ اب بھی ایسا کرتا ہوں تاکہ ان کی قسمت بدل جائے۔ عامر خان کے جواب پر پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا اور اداکارہ پوجا بھیدی نے بھی اپنی بیٹی عالیہ کو عامر خان سے ہاتھ پر تھوکنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں عامر خان، عائشہ جھلکا، پوجا بیدی اور دیپک تجوری نے اہم کردار ادا کیا تھا اور فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

Popular Posts