Preparing for 'final match' on November 2: Imran Khan

 
راولپنڈی تو محض ایک جھلک تھی اصل میچ 2 نومبر کو ہوگا، عمران خان
 تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تو محض ایک جھلک  تھی اصل میچ تو 2 نومبر کو ہوگا، جس میں ہم نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کا کیا مفہوم ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکن 2 نومبر کے احتجاج کی بھرپور تیاری کریں اور اسلام آباد احتجاج سے پہلے پولیس کی حراستوں سے بچیں، 2 نومبر کو ہمارا سونامی حکومت نوازتمام پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری تمام تر توجہ 2 نومبر کے احتجاج پر ہے ۔

بعد ازاں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے  باہر تعینات ایف سی اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات  کرتے ہوئے  ان کی خیریت دریافت کی۔ عمران خان نے ان سے کہا  کہ آپ لوگ کسی فرد یا گروہ کے نہیں ریاست کے ماتحت ہیں، اللہ نے آپ کو عوام کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی ہے۔

عمران خان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ کسی کے ذاتی مفادات کے بجائے قانون کی پاسداری کو ا تقدم  رکھیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں بلکہ اس  پر عمل درآمد کریں اور کروائیں۔

Popular Posts