More than 1,400 suspected cholera cases in Yemen


یمن میں ہیضےکی وبا پھوٹ پڑی،6 افراد ہلاک
یمن میں ہیضے کے باعث  اب تک 410  1افراد متاثر ہوئے ہیں   جن میں  سے  6 کی موت واقع ہو چکی ہے ۔
 عالمی ادارہ صحت  کے مطابق ،55 افراد کو اس بیماری کے باعث اسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

 ادارے کا کہنا ہے کہ    یہ اموات   زیادہ تر  صنعا٫ ،عدن  اور عیب نامی شہروں میں   ہوئی ہیں جبکہ دس مختلف شہروں میں   یہ بیماری  پائی گئی ہے   جن میں خاص کر  تعز، عدن،لاحیج  اور الحدیدہ شامل ہیں۔

 گزشتہ اتوارکے روز   عالمی ادارے نے اپنے بیان میں  بتایا تھا کہ  اس بیماری میں اب تک 644 افراد کے مبتلا ہونے   کا پتہ چلا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے یمن خانہ جنگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں  10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Popular Posts