Pakistan & Turkey Joint Naval Exercises 2016


پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ  نے ترک بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔



 سربراہ پاکستان نیوی نے ترک بحری جہاز کے عملے اور اعلی سفارتی حکام سے ملاقات کے بعد کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور ترک بحری جہاز کی مشترکہ فوجی مشق کا معائنہ بھی کیا۔

خبر کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کو پاکستان نیوی اور دورے پر آئے ہوئے ترک بحری جہاز کے درمیان کھلے سمندر میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

پاکستان میں قائم ترک سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بویوک ادا کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

Popular Posts