Peshawar saved from terror attack


پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد بم سمیت گرفتار
پشاور:(آن لائن نیوز) اسپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلووزنی بم برآمد کرلیا۔دہشتگرد کے قبضے سے برآمد ہونے والے 5 کلووزنی خود ساختہ بم میں بال بیرنگ اور نٹ بولٹ لگائے گئے تھے۔

اسپیشل پولیس یونٹ نے پشاور کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 کلووزنی بم برآمد کرلیا ہے۔
اسپیشل پولیس یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران خراساں کیمپ روڈ سے ایک دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت عبیداللہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ایس پی یو حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد قبضے سے 5 کلوبم بھی برآمد ہوا ہے، بم میں بال بیرنگ اور نٹ بال بھی لگائے گئے تھے جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ دہشت گرد عبیداللہ کو مزید تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Popular Posts