
واشنگٹن: ایف بی آئی کا ہیلری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کرنے کا اعلان
وکی لیکس کی جانب سے ہلیری کلنٹن کی مزید ای میلز جاری کرنے کے بعد ایف بی آئی نے نئی ای میلز کی تحقیقات کا اعلان کردیا ۔
امریکی ٹی وی کے مطابق وکی لیکس نے ہلیری کلنٹن کے ذاتی سرور سے بھیجی گئیں ہزاروں ای میلز جاری کردیں نئی ای میل جاری ہونے کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے ایک خط کے ذریعے کانگریس کو بتایاکہ نئی ای میلز ملنے کے بعد ہلیری کلنٹن کے خلاف دوبارہ تحقیقات کی جائیں گی اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ سابق وزیر خارجہ نے کوئی خفیہ معلومات جاری کرکے قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی۔واضح رہے کہ وکی لیکس نے ستائیسویں مرتبہ ہیلری کلنٹن کی میلز جاری کی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ مزید ہزاروں میل جاری کی جائیں گی۔