Do girls prefer clean shaven or beard?


خواتین کو داڑھی والے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا کلین شیو؟
خواتین کو داڑھی والے مرد زیادہ پسند ہوتے ہیں یا کلین شیو؟ ماہرین نے اپنی ایک تحقیق میں اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے جو آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”چہرے کے بال مردوں کو خواتین کی نظروں میں زیادہ دلکش اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں۔



 اس کی وجہ یہ ہے کہ چہرے پر بال ہونے کی وجہ سے ان کے جبڑے کا سائز توجہ کا مرکز بنتا ہے اور اس سے ان مردوں میں کلین شیو مردوں کی نسبت زیادہ مردانگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر برنابے ڈکسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہواہے کہ درمیانی داڑھی کے حامل مردایسی خواتین کے لیے زیادہ جاذب نظر ہوتے ہیں جو قلیل مدتی تعلق کی تلاش میں ہوتی ہیں۔

 اس کے برعکس لمبی داڑھی والے مرد خواتین کی نظروں میں زیادہ بااعتماد ہوتے ہیں۔ ایسے مردوں کی طرف وہ خواتین راغب ہوتی ہیں جو طویل مدتی تعلق کی خواہش مند ہوتی ہیں۔“

Popular Posts