Use Orange peel to bring a glow on your skin

مالٹے کا چھلکا ہماری سکِن کے لیے ایک انمول تحفہ
مالٹے کا چھلکا ہماری سکِن کے لیے ایک انمول تحفہ سے کم نہیں ہے۔ اِس کے علاوہ مالٹے کا چھلکا نہ پھینکنے کی وجہ درج ذیل ہیں۔ سکِن کی چمک : مالٹے کا چھلکا سکِن سے داغ دھبے اور کالے نشانات کا خاتمہ کرتے ہیں۔

 
اِن میں موجود وٹامن سِی ہماری سکِن کی تھکاوٹ اور سُستی کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے اور قدرتی چمک بحال کرتا ہے۔دو چائے کا چمچ مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ شہد ، سادہ دہی میں ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں۔اب اِس پیسٹ کو چہرے اور گردن پر لگا کر دائروں کی حرکت میں مساج کریں اور 20 منٹ کے بعد تازہ پانی کے ساتھ منہ دھو لیں۔
ہفتے میں دو سے تین مرتبہ یہ عمل دوہرائیں۔مالٹے کا چھلکا کبھی نہ پھینکنے کی وجوہات اگر ہم روز ایک مالٹا کھاتے ہیں تو یقینا اُسے چھیل کر اُس کا چھلکا پھینک دیتے ہیں جو کہ ہم بہت ہی غلط کرتے ہیں۔ مالٹے کے چھلکے کا فائدہ درج ذیل ہے: کولیسٹرول بحال: مالٹے کے چھلکے آپ کے جسم میں کم کثافت کو ختم کر سکتے ہیں۔ جسم میں کولیسٹرول کی کمی دِل کی بیماری اور دِل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے۔ مالٹے کے چھلکے میں موجود پیکٹن کولیسٹرول۔۔۔جسم میں کولیسٹرول کی کمی کو پورا کرتے ہیں اور بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ بس اِتنا ہی کہ دِن میں دو مرتبہ مالٹے کے چھلکوں سے بنی چائے پیئیں۔۔۔تندرست اور توانا رہیں گے۔

Popular Posts