بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کردی
ڈھاکا : بنگلہ دیش نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 108 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی، انگلش ٹیم 273 رنز کے تعاقب میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مہدی حسن مرزا نے میچ میں 12 شکار کئے، انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، میرپور میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 296 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا، امرالقیس نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عادل راشد نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور ظفر انصاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں.انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 164 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان ایلسٹر کک 59 اور بین ڈکیٹ 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا.3a
ڈھاکا : بنگلہ دیش نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 108 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی، انگلش ٹیم 273 رنز کے تعاقب میں 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، مہدی حسن مرزا نے میچ میں 12 شکار کئے، انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، میرپور میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 296 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 273 رنز کا ہدف دیا، امرالقیس نے 78 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، عادل راشد نے 4، بین اسٹوکس نے 3 اور ظفر انصاری نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 164 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان ایلسٹر کک 59 اور بین ڈکیٹ 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی انگلش بلے باز بنگلہ دیشی بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔
مہدی حسن مرزا نے تباہ کن بولنگ کی اور دوسری اننگز میں بھی 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، شکیب الحسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں، مہدی حسن مرزا کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، میچ میں انہوں نے 12 شکار کئے، دونوں ٹیموں کے مابین دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔