ہاتھوں میں ہونے والی خارش سے بچنے کے لئے انتہائی آسان نسخہ
اگر ہاتھوں میں مستقل خارش ہونے لگے تو انسان بہت ہی مشکل میں پھنس جاتا ہے ۔ہاتھوں میں خارش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،آئیے آپ کو ان کی وجوہات اور اس کے تدارک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ سورائسیس جلد کی اس بیماری میں ہاتھوں میں خارش ہونے لگتی ہے،سرخی آنے کے ساتھ خارش میں اضافہ ہونے لگتاہے۔
اگر ہاتھوں میں مستقل خارش ہونے لگے تو انسان بہت ہی مشکل میں پھنس جاتا ہے ۔ہاتھوں میں خارش کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں،آئیے آپ کو ان کی وجوہات اور اس کے تدارک کے بارے میں بتاتے ہیں۔ سورائسیس جلد کی اس بیماری میں ہاتھوں میں خارش ہونے لگتی ہے،سرخی آنے کے ساتھ خارش میں اضافہ ہونے لگتاہے۔
اس بیماری کی شدت میں ہاتھوں کی جلد اتر جاتی ہے اور ان میں دراڑیں بھی پڑجاتی ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکیں،کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ والدین سے اولاد کو منتقل ہوتا ہے اور کبھی ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے یہ بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔اگر آپ اس بیماری کی وجہ سے ہاتھوں میں خارش کا شکار ہیں تو سرخ مرچ کا پاؤڈر ہاتھوں میں لگائیں۔گو کہ اس کی وجہ سے آپ کو چبھن اور جلن ہوگی لیکن اس میں موجود ’کیپساسین‘ کی وجہ سے آپ کی خارش کم ہونے لگے گی۔
اس کے علاوہ ہلدی بھی ہاتھوں کی خارش دور کرنے کے لئے ایک مجردنسخہ ہے۔متعدد تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اس بیماری کی وجہ سے ہونے والی خارش دور کرنے کے لئے ہلدی کا استعمال مفید ہے۔ہلدی میں موجود’کروکومین‘ہاتھوں کی خارش دور کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ہلدی کو پانی میں ملاکر ایک پیسٹ بنائیں اور ہاتھوں پرلگاکر کپڑے سے باندھ لیں۔اگلی صبح کپڑا اتار کر ہاتھ دھولیں،اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ہلدی بستر پر نی لگے کیونکہ اس کے داغ صاف نہیں ہوتے۔ ایگزیما جلد کی اس بیماری میں بھی ہاتھوں میں خارش کے ساتھ ان پر نشانات،خشکی،الرجی اور دیگر مسائل پیدا ہوجاتے ہیں۔ماہرین جلد کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں جلد میں انفیکشن کے ساتھ اس میں درد بھی ہونے لگتی ہے۔ہاتھوں میں پسینہ آنے کی وجہ سے مسائل میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔
آپ کو چاہیے کہ ناریل کے تیل کا استعمال کریں،اس میں موجود انٹی بیکٹیریل اور انٹی فنگل خصوصیات کی وجہ سے آپ کو کافی سکون ملے گا اور یہ بیماری کم ہونے لگے گی۔تھوڑا سا ناریل کا تیل لیں اور رات کو سونے سے پہلے اسے ہاتھوں پر ملیں اور مساج کریں۔آپ چاہیں تو دن میں بھی ناریل کا تیل کئی بار لگاکر خارش سے نجات پاسکتے ہیں۔ خشک جلد اس بیماری میں ہاتھوں کی جلد بغیر کسی سرخی کے خارش کا شکار ہوجاتی ہے اور کافی تکلیف ہوتی ہے۔اس بیماری کی بڑی وجوہات میں سے ایک آپ کے اردگرد ماحول ہے،اس طرح کے مسائل عموماًسردیوں میں بڑھ جاتے ہیں۔اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو اپنے ہاتھوں کو تر رکھیں اور اس مقصد کے لئے زیتون اور ناریل کے تیل کو ملاکرہاتھوں کا مساج کریں۔دن میں دو سے تین بار ان دونوں کے تیلوں کا مساج کرنے سے آپ کو خاطر خواہ سکون ملے گا۔
Scabies یہ بیماری کیڑے مکوڑوں کے کاٹنے کی وجہ سے ہوتی ہے جس میں ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان شدید خارش ہونے لگتی ہے۔اس بیماری سے نجات کے لئے ٹی ٹری آئل انتہائی مفید ہے۔آپ کو چاہیے کہ اس تیل کے ساتھ ہاتھوں کا مساج کریں۔ناریل کا تیل اور ٹی ٹری آئل کو مکس کریں اور ہر صبح اور رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں کامساج کریں۔ الرجیز مختلف طرح کی الرجیزکی وجہ سے بھی ہاتھوں میں خارش ہونے لگتی ہے۔یہ الرجی مختلف طرح کے کھانوں،ادویات اور بیماریوں سے ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں آپ چاہیں تو پر بتائے گئے طریقوں کواستعمال کرکے ہاتھوں کی خارش سے نجات پاسکتے ہیں۔