Facebook plans to reduce censorship


فیس بک کا سنسر شپ میں مزید نرمی کا اعلان
سان فرانسسکو:  سماجی رابطہ کی ویب سائٹ فیس بک نے ویب سائٹ کی سنسر شپ مزید نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اب زیادہ خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جاسکیں گی۔



اتوار کو ذرائع ابلاغ نے فیس بک کے تعقات عامہ کے ذمہ داران کے حوالہ سے بتایا کہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں خبریت والی عریاں اور پر تشدد تصاویر بھی ویب سائٹ پر پوسٹ کی جائیں گی خواہ یہ تصاویر ہمارے سنسر شپ کے موجودہ معیار پر پورا نہ اترتی ہوں۔ یہ اقدام نیپام بم سے متاثرہ ویت نامی 9 سالہ بچی کی عریاں حالت میں بھاگنے والی تصویر کو فیس بک استعمال کنندگان کی طرف سے متنازعہ قرار دیئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔


Popular Posts