Stop genocide of Kashmiris : Sardar Masood Khan


بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے : مسعود خان
مظفر آباد(صباح نیوز)صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے 11 سوسے زائد افرادبصارت سے محروم ہوگئے ہیں ،ظلم انتہا کو پہنچ چکا ،کشمیر ی بھارتی جبر کے سامنے ڈٹ چکے ہیں ۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے میرپور ریسٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، مغربی ممالک کے بھارت کے ساتھ مفادات وابستہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے، صدر آزادکشمیر نے کہا کہ منظم سازش کے تحت پہلے مقبوضہ کشمیر میں لڑکوں کو بصارت سے محروم کیا گیا اب لڑکیوں کی بصارت چھینی جا رہی ہے۔

Popular Posts