سات ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹ ہیک
سات ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کی ویب سائٹ ہیکہیکرز ایک بار پھر بھارت سے ہاتھ کر گئے اور انہوں نے بھارت کے یورپ اور افریقہ کے سات ممالک میں موجود سفارتخانوں کی ویب سائٹ کوہیک کرکے مبینہ طور پر بہت سی معلومات کو آن لائن پر پوسٹ کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انھیں اس بارے میں علم ہے اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا ہے کہ انھوں نے جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور رومانیہ میں موجود بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے جس کے بعد انھوں نے چوری کردہ معلومات کو پیسٹ بن ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں سفارت خانے کی تفصیلات کے علاوہ وہاں کے سٹاف کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
انھوں نے مبینہ طور پر بہت سے ہندوستانیوں کی تفصیلات بھی آن لائن جاری کر دی ہیں۔ اس سے قبل بھی بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ ہیک کی جا چکی ہے۔ دونوں ہیکروں میں سے ایک نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انھوں ایسا اس لیے کیا کہ ان کے سکیورٹی انتظامات خراب تھے اور انڈیا کے سفارتخانے ہونے کے سبب ان کے سکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونے چاہیے۔