India is our eternal enemy, the government and we are not going anywhere: Khawaja Asif


بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے،حکومت اور ہم کہیں نہیں جا رہے:خواجہ آصف
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ان کا انتخابی حلقہ بھارت سے سرحد سے ملحق ہے ، وہ ہر ہفتے ایل او سی پر جاتے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں سے ملتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جب میں بولتا ہوں تو حکومت کی ترجمانی کرتا ہوں ، اپنے ازلی دشمن کے خلاف بولنا میرے خون میں شامل ہے ، اس کے لئے کسی کی فرمائش کی ضرروت نہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم محنت کرتے ہیں قبروں کی کمائی نہیں کھاتے، لوگوں نے بہت زور لگا لیا لیکن ہم کہیں نہیں جا رہے ۔ لیڈر سیاسی ہو یا فوجی، وہ گھر میں پش اپس لگا کر نہیں بلکہ میدان میں آ کر اپنے کارکنوں کی قیادت کرتا ہے۔

وہ آج بھی وہیں کھڑے ہیں جہاں پہلے تھے۔ میڈیا انہیں بتائے کہ کیا کل کے جلسے میں 10 لاکھ افراد آئے تھے۔

Popular Posts