Imran Khan wants anarchy in country: Abid Sher Ali


تحریک انصاف اپنے کھودے گڑھے میں خود ہی گر گئی ہے:عابد شیر علی
کراچی کے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے پورے نہیں کر پائے جس پر ہمارے شدید تحفظآت ہیں ، مارچ 2018 لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ وزیرِاعظم کا پانامہ پیپرز سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں سپریم کورٹ پر اعتبار ہے اور ان سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف اپنے ہی کھودے گڑھے میں گر گئی ہے ، سی ایم خیبر پختونخواہ کی گھٹیا زبان ہے ، ان پر ماضی میں بھی کرپشن کے الزام تھے اور آج بھی ہیں ، پی ٹی آئی کو اب منہ کی کھانی پڑے گی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ، پانامہ پیپرز معاملے پر جو بھی فیصلہ عدالت کرے گی ہمیں منظور ہوگا۔

Popular Posts