Pakistani Actress Meera Launches "Meera brand"


فلمسٹار میرا نے اپنا برانڈ ”میرا جی” لانچ کر دیا
کراچی: معروف اداکارہ میرا نے اپنا برانڈ ”میرا جی” لانچ کردیا ہے ۔ اداکارہ میرا نے اپنا ڈیزائنر برانڈ ”میرا جی” دبئی میں منعقد ہونے والے گرانڈ فیشن بازار بائی عائشہ نظام سیزن 8میں لانچ کیا۔برانڈ لانچنگ کی تقریب کا انعقاددبئی میں کیا گیا۔

نمائش میں موجود افراد نے میرا کے اس برانڈ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے خوب سراہا۔ گرانڈ فیشن بازارکاشمار دبئی میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں کیا جاتا ہے جس کے آٹھویں سیزن میں پاکستان بزنس کمیونٹی کے علاوہ شوبزسے وابستہ اہم شخصیات فیصل قریشی ،ان کی اہلیہ ثنا قریشی، اداکار عمران پٹیل اور دیگرنے خصوصی شرکت کی ۔گرانڈ فیشن بازار میں رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شریک ماڈلز نے پاکستانی ڈئزائنرز کے جدید طرز کے ملبوسات اور جیولری زیب تن کر کے کیٹ واک کی جسے پسند کیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان سے میرا جی، انیسہ یونس ، متالی، زیبا، افشاں درانی اور اسمہ نے اپنے برانڈز ڈسپلے کیے جبکہ اس موقع پر دنیا کے متعدد ممالک کی فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی اپنے برانڈ ڈسپلے کیے۔

Popular Posts