Noor decided to make her second film as director

 
اداکارہ نور نے بطور ہدایتکار اپنی دوسری فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا
لاہور:  فلمسٹار نور نے اپنے دوسرے معرکے کیلئے تیاریاں شروع کردیں ،دسمبر کے آخر میں دوسری فلم کا کیمرہ اوپن کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نور نے بطور ہدایتکار اپنی دوسری فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا سکرپٹ فائنل کیا جارہا ہے ۔
 
سکرپٹ کے فائنل ہونے کے ساتھ ہی فلم کی کاسٹ کو بھی حتمی شکل دیدی جائے گی ۔ اداکارہ نور کی دوسری فلم میں کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے اداکارشامل ہوں گے ۔ اس سے قبل نور بطور فلمی ہدایتکارہ فلم ’’عشق پازیٹو ‘‘اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکی ہیں اور اب وہ اپنی نئی شروع ہونے والی دوسری فلم میں بھی بطورڈائریکٹر اور اداکارہ کے طور پر کام کریں گی ۔

Popular Posts