Love Story Of Virat Kohli & Anushka Sharma


ویرات کوہلی اورانوشکا شرما میں دوری سے متعلق حیران کن انکشاف
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے درمیان طویل عرصہ معاشقہ جاری رہا جس کے بعد گزشتہ دنوں دونوں نے اختلافات کے باعث خاموشی سے ایک دوسرے سے کنارہ کشی اختیار کرلی جب کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کی وجہ انوشکا کی جانب سے شادی میں جلدی نہ کرنے کو قرار دیا گیا تھا تاہم اب دونوں کی درمیان اختلافات کے بارے میں اہم انکشاف نے سب کو حیران کردیا ہے۔



میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان تنازعے کی وجہ شادی نہیں بلکہ اداکارہ کی محبت میں اندھے کرکٹر کی جانب سے فلم کے لیے دیئے گئے 40 کروڑروپے ہیں۔ انوشکا شرما کی قریبی دوست نے دونوں کے درمیان علیحدگی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے فلم’’بمبئی ویلویٹ‘‘ کے لیے 40 کروڑ روپے لیے تھے جب کہ فلم 120 کروڑ روپے کے خطیر بجٹ سے بنائی گئی جس میں اداکار رنبیر کپور، کرن جوہر اور انوشکا شرما نے مرکزی کردارادا کیا تھا تاہم فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوئی اور فلم نے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے کا ہی بزنس کیا۔ انوشکا شرما فلم کی ناکامی پر کافی مایوس تھیں تاہم جب ویرات کی جانب سے اداکارہ سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو انوشکا نے اپنے محبوب سے علیحدگی کو ہی عافیت جانتے ہوئے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردارادا کریں گی۔

Popular Posts