Does washing raw chicken make it safer to eat?


 کیا آپ بھی مرغی کو پکانے سے پہلےاس کو دھوتے ہیں؟
اکثر لوگ مرغی خرید کر لانے کے بعد اس کو بغیر صاف کیے فریزر میں رکھ دیتے ہیں۔ جبکہ کچھ لوگ فروزن چکن خریدتے ہیں تو اس کو صاف کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔




کھانے پکانے سے قبل خواتین چکن کو اچھی طرح صاف کرتی ہیں اور اس کے بعد پھر پکاتی ہیں۔ لیکن چکن صاف کرتے ہوئے جو پانی کی چھینٹیں یہاں وہاں اڑتی ہیں، اس پانی کی وجہ سے مرغی میں موجود بیکٹیریا بھی یہاں وہاں پھیل جاتے ہیں۔ ماہرین کا اس بارے میں کہنا ہے کہ مرغی میں موجود بیکٹیریا صحت کے لئے نہایت خطرناک اور نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق مرغی کو صاف کرتے ہوئے اس میں موجود بیکٹیریا آس پاس موجود چیزوں پر بھی آجاتے ہیں۔ جیسے کچن کاؤنٹر، سنک اور آس پاس رکھی ہوئی سبزیاں، جن چیزوں پر بھی مرغی کا پانی لگتا جاتا ہے، ویسے ہی مرغی میں موجود جراثیم ہر جگہ پھیل جاتے ہیں۔ مرغی میں ایک بیکٹیریا موجود ہوتا ہے جس کو لسٹیریا کہتے ہیں۔ اگر صفائی کے دوران یہ بیکٹیریا صحیح طریقے سے نہ نکالا جائے تو اس سے انسانی جان کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ اس بیکٹیریا کے ذریعے بچوں کا نظام مدافعتی شدید کمزور ہوسکتا ہے۔ 

اس کے علاوہ کچی مرغی میں ایک بیکٹیریا میں پایا جاتا ہے جس کو کیمپولوبیکٹرکہا جاتا ہے۔اگر یہ بیکٹریا انسانی جسم میں اثر کرتا ہے تو لوگوں کو فوڈ پوائزن، الٹی، ڈی ہائیڈریشن ، ڈائریا اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔ سالمونیلا نامی ایک بیکٹیریا بھی کچی مرغی پایا جاتا ہے۔ اس بیکٹیریا سے ڈی ہائیڈریشن، پیٹ کا درد، ڈائریا اور جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتی ہے۔ اگر چکن کو بہت تیز آنچ پر پکایا جائے تو اس میں موجود تمام تر جراثیم ختم ہوجاتے ہیں اور آپ جراثیم سے ہونے والی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جب بھی مرغی کو دھونے لگیں تو کچن کاؤنٹر پر رکھی ہوئی چیزوں کو دور کردیں اور مرغی کو صاف کرنے کے بعد کچن کاؤنٹر اور سنک کو اچھی طرح سے صاف کرلیں۔

Popular Posts