ابتدائی دنوں میں فیس بک کو کس کام کے لئے استعمال کیا جاتا تھا؟
سان فرانسسکو(نیوزڈیسک) زیادہ پرانی بات نہیں جب ہمارے گھروں میں کمپیوٹر بھی نہیں پایا جاتا تھا لیکن اب ہر گھر میں لیپ ٹاپ کے علاوہ سمارٹ فونز،آئی پیڈ اور اس طرح کے جدید گیجٹس موجود ہیں۔اسی طرح فیس بک کی جو موجودہ شکل ہے صرف11سال پہلے یہ بالکل بھی ایسی نہیں تھی۔ابتدائی دنوں میں فیس بک کو اصل میں ایک فون بک کے طور پر متعارف کروایا گیا تھااور آپ تب تک فیس بک پر لاگ ان نہیں ہوسکتے تھے جب تک آپ کسی کالج نیٹ ورک کا حصہ نہیں ہوتے تھے۔

ایک بار لاگ ان ہونے کے بعد آپ صرف اپنے ہی نیٹ ورک میں ہی لوگوں سے بات کرسکتے تھے۔سکولوں اور یونیورسٹیوں کے لئے نیٹ ورک موجود تھے اور کچھ اسی طرح کے دیگر نیٹ ورک کام کررہے تھے۔کسی بھی صارف کو دوسرے نیٹ ورک میں فرینڈ ریکویسٹ بھیجنے کی اجازت نہ تھی جس کی وجہ سے یہ سوشل نیٹ ورک نہیں لگتا تھا۔
اب دیکھتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں فیس بک کیسی ہوگی اور اس میں کون سے نئے فیچرز متعارف کروائے جائیں گے۔