What your fingers say about your personality



آپ کی انگلیاں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں؟
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ ہمارے ہاتھوں کی لکیریں ہماری شخصیت اور قسمت کے متعلق بہت کچھ بتاتی ہیں لیکن اب ماہرین نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ہماری انگلیوں کے متعلق بھی ایسا ہی انکشاف کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”مردوں کی ہاتھوں کی شہادت اور انگوٹھی والی انگلیوں کے تناسب کے تجزئیے سے ان کی شخصیت اور جنسی صحت کے متعلق بہت کچھ معلوم کیا جا سکتا ہے۔




رپورٹ کے مطابق اگر کسی مرد کی شہادت والی انگلی انگوٹھی والی انگلی سے لمبی ہو تو اس میں جنسی ہارمون ”ٹیسٹاسٹرون“ کم ہوتا ہے لہٰذا ان میں جنسی قوت کی بھی کمی ہوتی ہے۔ ایسے مرد کھیل میں بھی بری کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اوروہ ذہنی پریشانی اور ڈپریشن کا بھی شکار رہتے ہیں۔ ان مردوں میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ ان کی یادداشت بہت تیز ہوتی ہے اور یہ الفاظ یا دیگر چیزیں یاد رکھنے میں اچھے ہوتے ہیں۔



اس کے برعکس جن مردوں کی انگوٹھی والی انگلی شہادت کی انگلی سے لمبی ہو ان میں ٹیسٹاسٹرون کی مقدار بہت زیادہ ہونے کے باعث ان کی جنسی صحت بہترین ہوتی ہے۔ یہ کھیلوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھاتے ہیں۔ان مردوں میں چیزوں کو یاد رکھنے کی صلاحیت اگرچہ کم ہوتی ہے مگر دماغ میں کسی بھی پیچیدہ مسئلے کی گتھیاں سلجھانے میں یہ دوسری قسم کے مردوں سے زیادہ تیز ہوتے ہیں۔ان میں خودفکری کی عادت بھی پائی جاتی ہے اورنئی چیزیں سیکھنے کا فقدان ہوتا ہے۔

Popular Posts