
ڈیلیٹ میسجز کو واپس لانے کا آسان طریقہ جانئے
اگر آپ سے غلطی سے اہم میسجز ڈیلیٹ ہوگئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو واپس لا سکتے ہیں۔
اگر آپ سے غلطی سے اہم میسجز ڈیلیٹ ہوگئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو واپس لا سکتے ہیں۔
اینڈ رائیڈ فون کے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو ریکور کرنے کے لئے آپ کو چند ایپس درکار ہیں۔ ان ایپس کی مدد سے آپ ڈیلیٹ ہوجانے والی اہم میسجز کو باآسانی واپس لاسکتے ہیں۔
٭ موبیکن ڈاکٹر ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو واپس لانے کا تیز ترین طریقہ موبیکن ڈاکٹر ہے۔ موبیکن ڈاکٹر کے ذریعے آپ ڈیلیٹ شدہ میسجز کو باآسانی واپس لاسکتے ہیں۔ موبیکن ڈاکٹر کے ذریعے نہ صرف ڈیلیٹ شدہ میسجز واپس لاسکتے ہیں بلکہ دوسری چیزیں بھی ریکور کرسکتے ہیں، جیسے تصاویر، گانے اور ڈاکیومینٹس وغیرہ
٭ فون پاؤ انیڈرائیڈ ریکوری فون پاؤ انیڈرائیڈ ریکوری کے ذریعے بھی آپ اپنا ڈیلیٹ شدہ میسجز اور دیگر فائلز ریکور کرسکتے ہیں۔
٭ ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو ریکور کرنے کےلئے ایس ایم ایس بیک اپ ری اسٹور بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ محض 5 منٹ میں ڈیلیٹ ہوجانے والا دیٹا واپس لاسکتے ہیں۔ ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور کے ذریعے اپنے مسیجز کو ریکور کرنے کے لئے درج ذیل طریقے پر عمل کریں۔
٭ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد ایپ کو کھولیں اور بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔
٭اس کے بعد جو بھی ڈیلیٹ ہوجانے والا ڈیٹا پر کلک کریں اور اپنے ای میل، گوگل ڈرائیو یا پھر ڈارپ باکس پر بھیج دیں۔
٭ جب یہ عمل پورا ہوجائے تو ‘اوکے’ کے بٹن پر کلک کردیں۔
٭بیک اپ ایس ایم ایس ری اسٹور کرنے کے لیے ایپ کے ہوم پر موجود ری اسٹور کے بٹن پر کلک کریں۔ پھر اس فائل کےلئے کوئی نام لکھیں تاکہ وہ فائل اسٹور لسٹ میں محفوظ ہوجائے۔
٭اگر آپ کا بیک اپ کلاؤڈ میں ہے تو ایپ میں موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ اب اس میں جو بھی آپشن میں آپ نے اپنا ڈیٹا اسٹور کیا تھا اس پر کک کردیں۔
٭ اس کے علاوہ ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور میں کئی آپشن موجود ہیں۔ جن میں بیک اپس اور پاس ورڈ پروٹیکشن سمیت کئی دوسرے آپشن بھی ہیں۔