جمے ہوئے لیموں کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگار
لیموں کو آج تک لوگ محض وزن کم کرنے کے لئے استعمال کرتے آرہے ہیں اور کچھ لوگ لیموں کو کھانے میں چٹخارے لانے کےلئے استعمال کرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جتنا زیادہ لیموں کا رس انسان کے لئے فائدہ مند ہے، اتنا ہی زیادہ اس کے چھلکے بھی انسانی صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں۔ اگر آپ لیموں کا چھلکوں سمیت استعمال کرتے ہیں تو اس سے آپ کو 5 گنا زیادہ وٹامنز اور دیگر میڈیکل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
لیموں میں وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن بی6، وٹامن اے، وٹامن ای، کیلشیم، کاپر، آئرن، زنک ، میگنیشیم، پوٹاشیم، پروٹین اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔ لیموں کے ذریعے کئی بیماریوں سے نجات حاصل کیا جاسکتا ہے۔ جن میں ذیابطیس سے لے کر مہلک قسم کے ٹیومر، وزن میں کمی، ہائپرٹینشن کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیموں کے ذریعے جلد صاف و شفاف بھی بنتی ہے۔ لیموں کو جماکر استعمال کرنے کے بھی کئی فائدے ہیں۔
لیموں کو اچھی طرح دھو کر خشک کرکے ایک پلاسٹک بیگ میں رکھ کر فریزر میں رکھ دیں۔ اس کے بعد جمے ہوئے لیموں کو کدوکش کرکے استعمال کریں اور جمے ہوئے لیموں سے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ جمے ہوئے لیموں کینسر کے خلاف لڑنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔