Kareena Kapoor And Saif Ali Khan's Marriage


لوگوں نے سیف سے شادی سے منع کیا تھا: کرینہ کپور
ممبئی:  بالی ووڈ  اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھے سیف علی خان سے شادی سے منع کیا تھا۔بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں نے کہا کہ شادی کے بعدکسی بھی اداکارہ کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے لیکن میں اپنے فیصلے پر قائم رہی۔

کرینہ کپور نے کہا کہ میں اور سیف 10 سال سے اکٹھے رہ رہے تھے اور جب ہم شادی کا فیصلہ کیا تو سبھی کے منع کرنے کے باوجود میں اپنے فیصلے پر قائم رہی اور شادی کے بعد لوگوں کے خدشات ختم ہوگئے کیونکہ میں شادی کے بعد زیادہ کام کیا اور سیف کہتے ہیں کہ ماں بننے کے بعد تم اور زیادہ کام کرو گی۔

Popular Posts