Humera Arshad Ahmad & her husband reconciled again


گلوکارہ حمیرا ارشد کی شوہر احمد بٹ سے صلح ہو گئی
 گلوکارہ حمیراارشد سے انکے شوہر احمد بٹ نے باقاعدہ معافی مانگ لی جبکہ پر وڈیوسر سخی سرور نے دونوں میں صلح کروادی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیر اارشدکے شوہر احمد بٹ نے غصہ میں آکر حمیراارشد سے علیحدگی اور انکو طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد ان کا کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے مگر اب احمد بٹ نے حمیراارشد سے باقاعدہ معافی مانگ لی ہے اور احمد بٹ نے کہا کہ جذبات میں آنے کی وجہ سے کچھ غلط فیصلے ہو جاتے ہیں مگر اب حمیراارشد سے اپنے رویہ پرمعافی مانگتا ہوں اور قیامت تک حمیرارشد کے ساتھ رہوں گا اور میرا جینا مرنا اپنے حمیراارشد اور اپنے بیٹے کے ساتھ ہیں جبکہ صلح کے اس موقعہ پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

Popular Posts