Does the judiciary in this country only stand with the powerful, Imran Khan


احتساب ہورہا ہے تو جواب کیوں نہیں دے رہے،عمران خان
عمران خان کا کہنا ہے کہ جب احتساب ہورہا ہے تو جواب کیوں نہیں دے رہے ؟سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم انتشار پھیلا رہے تھے یا نہیں ،کیس چلے گا توپتا چل جائےگا ۔

سپریم کورٹ میں سماعت کےبعد میڈيا سے بات کرتےہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےکہاکہ سات ماہ سے پاناما کی بات ہورہی ہے اور آج مزيد ٹائم مانگا جارہاہے ، وزیراعظم کا جواب آگیا لیکن ان کے تینوں بچوں کا جواب نہیں ایا ، بچوں کے جواب سے ہی تو نواز شریف کا معاملہ جڑے گا ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت نے آج اٹارنی جنرل کے ذریعے درخواست کے قابل سماعت ہونے کو چیلنج کیا ہے ، وہ اٹارنی جنرل سے بھی کہیں گے وہ حکومت پاکستان کے ملازم ہیں ایک خاندان کا کیس کیسے لڑسکتے ہیں ، اس پر اعتراض بھی دائر کریں گے۔

Popular Posts