Angelina Jolie and Brad Pitt Reach Child Custody Agreement


براڈ پٹ کا 6 بچوں کی کسٹڈی کا مطالبہ
لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے پہلی بار باقاعدہ طور پر انجلینا جولی کی جانب سے طلاق کے مطالبے کا جواب دے دیا ہے۔ ہالی ووڈ کی مشہورجوڑی برنجیلینا اختلافات کی بنا پر آج کل خبروں کی زد میں ہے، انجلینا جولی کے بعد براڈ پٹ نے بھی طلاق کے کاغذات جمع کرادیئے ہیں۔

 براڈ پٹ نے طلاق کے کاغذات میں اپنے 6 بچوں کی مشترکہ اور باقاعدہ کسٹڈی کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے ساتھ ہی عدالت سے اپیل کی ہے کہ انہیں مشترکہ جائیداد کے معاہدے کیلئے وقت دیا جائے۔ جوڑے کے لاس اینجلس، نیو آرلینس اور فرانس میں مشترکہ گھر موجود ہیں،اس موقع پر بریڈ پٹ کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام معاملات پرنہایت افسردہ ہیں

Popular Posts