اب آپ لاہور میں آٹو رکشے پر بھی مفت سفر کرسکتے ہیں ، مگر کیسے ؟
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)”اوبر“ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں ٹیکسی سروس کے بعد لاہور میں ”اوبر آٹو‘ ‘کے نام سے رکشہ سروس بھی شروع کردی ہے۔ رکشہ سروس کا افتتاح پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف نے کیا۔ اوبر آٹو سروس کا بنیادی کرایہ 45 روپے ہوگا، جبکہ سواری کو اس کے علاوہ 4 روپے فی کلو میٹر اور ایک روپیہ فی منٹ کے حساب سے ادا کرنا ہوگا۔ابتدائی طور پر لاہور میں اس سروس کو ایک ہفتے کے لیے مفت آفر کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے، 17 سے 23 اکتوبر تک سروس سے فائدہ اٹھانے والے ہر شخص کو 80 روپے تک کی پانچ مفٹ رائیڈز دی جائیں گی۔

کمپنی کے مطابق رکشہ سروس سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے باعث موجودہ سفری آپشنز کو تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔کمپنی ٹو اسٹروک رکشوں کو فور اسٹروک میں تبدیل کرے گی، جبکہ ڈرائیورز کو ایپ استعمال کرنے کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔اوبر آٹو سروس سے مستفید ہونے کے لیے یوزر کو کسی بھی ایپ اسٹور سے ”اوبر“ کی ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرکے رائیڈ کی درخواست کرنا ہوگی۔سمن آباد سے انار کلی تک کا کرایہ پچاس روپے جبکہ ارفع ٹیکنالوجی پارک سے ریس کورس تک ساٹھ روپے ہوگا، مسافراپنے کریڈٹ کارڈ سے بھی ادائیگیاں کرسکیں گے۔