امریکہ میں سورج مکمل طور پر غائب صرف 10 مہینے رہ گئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین فلکیات کی پیش گوئیوں کے مطابق 2017ء میں دو بار سورج گرہن لگے گا تاہم پوری دنیا کو 2017میں دوسری بار لگنے والے گرہن کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس روز پورا سورج گرہن کی زد میں ہو گا، آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ اس روز سورج بالکل غائب ہو جائے گا

۔برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق آج سے 10ماہ بعد یہ سورج گرہن 21اگست 2017کو لگے گا۔ 99سال بعد یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکہ میں سورج مکمل طور پر غائب ہو جائے گا۔ماہر فلکیات مائیکل ای بکیک نے ڈسکور میگزین میں لکھا ہے کہ اس نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے تیاری کر لیجیے کیونکہ اس روز آپ کو چند مخصوص چیزوں کی ضرورت پیش آئے گی۔ ان چیزوں کے علاوہ سورج کو دیکھنا آپ کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سورج گرہن دیکھنے کے خواہش مند لوگ ابھی سے تیاری کر لیں اور گرہن کو دیکھنے والے مخصوص چشمے خرید لیں اور کوئی ایسا دوست بھی تلاش کر لیں جس کے پاس سولر ٹیلی سکوپ ہو تاکہ سورج کا قریبی نظارہ کر سکیں۔