یاہو نے تصدیق کی ہے کہ پانچ سو ملین افراد کا ڈیٹا چوری ہوا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ان پانچ سو ملین افراد کا ڈیٹا چوری ہوا ہے جو یاہو کا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق دو ہزار چودہ کے بعد مخصوص اکاؤنٹ کی انفارمیشن بغیر اطلاع دیے چرائی گئی ہے اور اس میں حکومتیں بھی ملوث ہیں۔
نام، ای میل ایڈریس، فون نمبرز، جنم دن، پاس ورڈز سمیت دیگر تمام اہم معلومات کو چوری کیا گیا ہے۔
یہ خبر پہلی بار اگست میں منظر عام پر آئی جب سائبر کریمنل پیس آف مائنڈ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ یاہو کا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا ایک ہزار 8 سو ڈالرز میں فروخت کر رہے ہیں۔
ہائیکرز کی جانب سے کامیاب کوشش کے باوجود یاہو کمپنی نے اپنے یوزرز کو پاس ورڈز تبدیل کرنے کا عندیہ نہیں دیا تھا۔
یاہو کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دو ہزار چودہ کے بعد جن یوزرز کے اکاؤنٹ کو ہیک کیا گیا اُنہیں دوبارہ
سے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
تاہم یاہو نے اپنے یوزرز کو اب خبردار کیا ہے کہ اگر 2014ء کے بعد اُنہوں نے اپنا پاس ورڈ تبدیل نہیں کیا گیا تو فوری کر لیں۔
واضح رہے کہ یاہو اپنے تمام اثاثہ جات ویری زون کمپنی کو 4 ارب 80 کروڑ ڈالرز میں فروکت کرنے جارہی ہے۔
یاہو کے اکاؤنٹس کا ڈیٹا چوری ہونے کی خبر اس ڈیل کو متاثر کرسکتی ہے۔ ابھی یہ ڈیل فائنل نہیں ہوئی اسے حتمی شکل دینے سے پہلے یاہو کے شیئر ہولڈرز کی بھی منظوری لی جائے گی۔