Marriage is my personal problem, Actress Resham


شادی میرا ذاتی مسئلہ ہے کسی کو کیا لینا دینا : اداکارہ ریشم
لاہور:  اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی میرا ذاتی مسئلہ ہے اس سے کسی کو کیا لینا دینا؟شوبز میں اپنے منفر د کام کی وجہ سے ایک مقام رکھتی ہوں ‘مجھے ٹی وی اسکرین سے شہرت ملی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتی ‘ ہر فنکار کی طرح میں بھی اچھے کردار کی تلاش میں سر گرداں رہتی ہوں۔

اپنے ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں جس کو اپنے فنی کیرئیر کی ابتدا سے وہ شہرت حاصل ہوئی جس کی لوگ مدتوں خواہش کرتے ہیں۔ریشم نے کہا کہ فنکار ہر وقت اچھے کردار کی تلاش میں رہتا ہے اور میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے۔

Popular Posts