Exorcism Course Compulsory For Spanish University Students


اسپین کی ایسی یونیورسٹی جہاں جن بھوتوں پر کورس کرنا لازمی ہے
مڈرڈ: (آن لائن نیوز)اسپین میں ایک یونیورسٹی ایسی بھی ہے جہاں داخل ہونے والے طلبا و طالبات کو آسیب، جن بھوتوں اور انسانوں پر ان کے حملوں پر ایک لازمی کورس پڑھنا پڑتا ہے۔یونیورسٹی آب بابیرن اینڈ کولان میں ’’شیطان‘‘ کے نام سے لازمی کورس میں آسیب اور جنوں کے بارے میں تعلیم دی جاتی ہے۔



یونیورسٹی کالج آف باربیرن اینڈ کولان نے راہبوں اور عاملوں کو ایک سیمینار میں بھی مدعو کیا ہے جس کا نام ’شیطان‘ (دی ایول) رکھا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس کورس میں شیاطین، جنات اور ان کے انسانوں پر اثرات و حملے کے سارے علوم پڑھائے جاتے ہیں۔ یہاں ایک اہم پادری حوزے اینتونیو فورٹے پڑھاتے ہیں اور مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنات اور انسان پر حاوی ہونے کے بعد شیاطین کو اتارنے پر کئی کتابچے اور مضامین بھی تحریر کیے ہیں اور اسی بنا پر وہ اس میدان میں ایک ماہر تصور کیے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج آف باربیرن اینڈ کولان کا الحاق اسپینی افواج اور ان کے اداروں سے بھی ہے اور یہ ایک مشہور جامعہ بھی ہے۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ضروری نہیں کہ جنات اور آسیب پر صرف عیسائی عقائد کے تحت ہی بات کی جاتی ہے کیونکہ پوری دنیا کے مذاہب میں اسے ایک طرح کا اہم درجہ حاصل ہے۔
بشکریہ بی بی سی

Popular Posts