What are your greatest regrets? Survey


آپ کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاواکیا ہے؟‘
 نیویارک(نیوزڈیسک) ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی دکھ ضرور ہوتا ہے،کسی کو بے روزگاری کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو کسی کو امتحان میں فیل ہونے کا دکھ ستاتا ہے لیکن حال ہی میں کئے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ دکھ محبت کی ناکامی ہے۔یونیورسٹی آف الینوئے نے400افراد سے ان کی زندگی کا سب سے بڑا دکھ پوچھا تو اکثریت کا جواب تھا کہ وہ اپنا دل ٹوٹنے پر سب سے زیادہ دکھ ہے۔


18.1فیصد افراد کا کہنا تھا کہ انہیں محبت کی ناکامی کادکھ سب سے زیادہ ہے،15.9فیصد افراد اپنے خاندان کے ہاتھوں دکھی تھے،13.1فیصد تعلیم،12.2فیصد اپنے مستقبل،9.9فیصدمالی مشکلات،9فیصد اولاد کے ہاتھوں دکھی تھے جبکہ 6.3فیصد افراد اپنی صحت کی وجہ سے پریشان تھے۔تحقیق کار پروفیسر نیل رویس کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو زندگی میں کوئی نہ کوئی دکھ یا پچھتاوا ہوتا ہے اور اکثریت کا دکھ محبت میں ناکامی تھی۔اس کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی زندگی میں سب سے بڑا پچھتاوا ان کا اچھا کرئیر کا نہ ہونا ہے۔

Popular Posts