Ongoing cyber attack hits Twitter, Amazon, other top websites


ہیکرز کا حملہ، ٹویٹر، امیزون سمیت کئی مشہور ویب سائٹس بند
کراچی : ٹویٹر، اسپاٹیفائی اور امیزون سمیت کئی مشہور ویب سائٹس ہیکرز کے حملوں کے باعث بند ہوگئیں، ہیکرز کے مسلسل حملوں نے معروف ویب سائٹس تک عوام کی رسائی مشکل کردی۔

انٹرنیٹ ٹریفک کو راؤٹ اور مینج کرنیوالی انٹرنیٹ سروس کمپنی ڈائن کے مطابق ڈومین کے ناموں کے سرور پر ہیکرز کے حملے کے باعث ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (ڈی ڈی او ایس) میں مشکلات کا سامنا تھا تاہم تقریباً دو گھنٹے بعد سسٹم بحال کردیئے گئے۔

ہیکرز کے حملے باعث کئی ملین انٹرنیٹ صارفین نیٹ فکس، ریڈیٹ، ٹویٹر، امیزون، اسپاٹیفائی، گٹ حب سمیت درجنوں ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کرسکے۔

ویب سائٹ گزموڈو کا کہنا ہے کہ انہیں میڈیا سائٹس سے متعلق بھی شکایات موصول ہوئیں ہیں، جن میں سی این این، دی گارجین، وائرڈ، ایچ بی او اور رقم منتقلی کی پے پال بھی شامل ہیں۔

ڈائن کمپنی جس کا ہیڈ کوارٹر نیو ہیمپشائر میں ہے نے بتایا کہ ڈومین نیم سروس پر حملے کے نتیجے میں انٹرنیٹ صارفین کو رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 21 اکتوبر کی صبح ہونیوالے سائبر اٹیک کے بعد ہم نے جنگی بنیادوں پر اپنے انفرا اسٹرکچر پر حملوں کو روکنے اور کم سے کم کرنے کیلئے کام شروع کردیا تھا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Popular Posts